سام سنگ کے 2 ' سستے ' فون پاکستان آنے کے لیے تیار

24 مئ 2018
گلیکسی جے 6 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی جے 6 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنی جے سیریز کے 2 'سستے' اسمارٹ فونز جلد پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سام سنگ پاکستان کی جانب سے یوٹیوب ویڈیو (ویڈیو نیچے دیکھیں) میں گلیکسی جے 4 اور گلیکسی جے 6 جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔

گلیکسی جے 4 میں کمپنی نے 5.5 انچ کی سپرامولیڈ ڈسپلے دیا ہے جس میں 720x1280 پکسلز ریزولوشن اور 16:9 اسکرین ٹو باڈی ریشو ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں سام سنگ فونز کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

یہ فون ایکسینوس 7570 پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔

گلیکسی جے 4— فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی جے 4— فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس کے بیک پر 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ ہوگا، 3000 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ہوگا۔

اس فون کی متوقع قیمت 15 ہزار روپے ہے۔

اس کے مقابلے میں گلیکسی جے 6 میں 5.6 انچ کی ایچ ڈی پلس اسکرین دی گئی ہے جو کہ 1480x720 ریزولوشن کے ساتھ ہوگی۔

اور ہاں یہ امولیڈ انفٹنی ڈسپلے ہوگا جس میں 18:5:9 اسپیکٹ ریشو دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کے 3 فونز پاکستان میں متعارف

اس میں جے فور کے مقابلے میں زیادہ بہتر ایکسینوس 7870 پراسیسر، تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج ہوگی، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے۔

فوٹو بشکریہ بی جی آر
فوٹو بشکریہ بی جی آر

اس کے بیک پر 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ ہوگا۔

اسی طرح بیک پر کیمرے کے نیچے فنگر پرنٹ سنسر دیا جائے گا جبکہ 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم ہوگا۔

اس فون کی قیمت 25 ہزار روپے ہونے کا امکان ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ دونوں ڈیوائسز صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں