مسلز بنانا چاہتے ہیں تو اس عادت کو ترک کردیں

25 مئ 2018
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ مسلز بنانا چاہتے ہیں تو صرف بھاری وزن یا ورک آﺅٹ ہی کافی نہیں بلکہ طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں خصوصاً تمباکو نوشی سے گریز انتہائی ضروری ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سیگریٹ نوشی کی عادت براہ راست جسمانی مسلز کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی سے خون کی متعدد چھوٹی شریانیں گھٹنے لگتی ہیں جس سے مسلز خصوصاً ٹانگوں کے پٹھوں کو آکسیجن اور غذائی اجزاء کی فراہمی میں کمی ہوجاتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران چوہوں کو 8 ہفتے تک سیگریٹ کے دھویں کا استعمال کرایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ سیگریٹ نوشی کی عادت پورے جسم کے لیے تباہ کن ہے اور اگر آپ مسلز بنانا چاہتے ہیں تو اس عادت سے یہ خواب پورا نہیں ہوسکتے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سگریٹ نوشی کے نتیجے میں بڑے مسلز کی نشوونما متاثر ہوتی ہے، بلکہ انہیں نقصان سے بچانے کے لیے حکمت عملی پر عمل کرنا پڑتا ہے۔

اس سے قبل ایک اور تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد کی غذائی عادات ناقص ہوتی ہیں اور زیادہ کیلوریز جزو بدن بنالیتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں موٹاپا طاری ہونے پر مسلز بنانا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔

اس نئی تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی جرنل آف فزیولوجی میں شائع ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں