خیر پورکے قریب مہران ہائی وے پر حادثہ، 7 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 26 مئ 2018
پولیس کے مطابق دو تیز رفتار گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرائیں — فوٹو: ڈان نیوز
پولیس کے مطابق دو تیز رفتار گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرائیں — فوٹو: ڈان نیوز

خیر پور کے قریب واقع مہران ہائی وے پر دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار دونوں گاڑیوں میں سے ایک نواب شاہ سے خیر پور جارہی تھی جبکہ دوسری خیر پور سے کوٹ ڈیجی کی جانب رواں تھی۔

حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 5 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے جبکہ 2 کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: نوری آباد کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم، 4 افراد ہلاک

پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث قابو کھو بیٹھیں اور ایک دوسرے سے ٹکرائیں جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والے افراد میں لعل محمد شیخ، علی مدد، غلام مہدی، محمد ابراہیم اور اقبال شیخ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں دھماکے کی آواز آئی اور دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیہون: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق نواب شاہ اور خیر پور سے تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں