بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ’میکونو‘ عمان کی جنوبی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں آنے والے میکونو نامی طوفان عمان کے صوبے ظفار اور الوسطیٰ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں سمندی لہریں انتہائی اونچی رہی جبکہ شدید بارشیں اور تیز ہوائیں بھی چلنے لگیں۔

اس حوالے سے عمان کی نیشنل ڈیفینس کمیٹی کا کہنا تھا کہ طوفان کی شدت کم ہوگئی ہے تاہم اب بھی ملک میں شدید بارشوں اور 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: خطرناک طوفان ’اِرما‘ امریکا کے لیے خطرہ

اس ضمن میں عمان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ طوفان عمان سے ٹکرانے کے بعد اب شمال جنوبی سعودی عرب کی جانب بڑھ رہا ہے، تاہم اس کے باوجود ملک میں بارشوں کا سلسلہ مزید ایک دو روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب عمان کی پولیس کے مطابق طوفان میں بہہ جانے سے ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ تیز ہوائوں کے باعث دیوار گرنے سے ایک 12 سالہ بچی بھی ہلاک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفانوں کے عجیب نام

اس بارے میں شہری دفاع کی ٹیموں کا کہنا تھا کہ انہوں نے امدادی کارروائیوں میں سیکڑوں لوگوں کو بچایا جبکہ سمندر میں پھنسے ہوئے 260 ملاحوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ طوفان کے باعث ہونے والی بارشوں میں کچھ کمی آئی ہے، تاہم شہر کی سڑکیں پانی سے ڈوبی ہوئیں ہیں اور قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں