پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک امریکا جانے کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچی تھی، جہاں نامکمل دستاویزات کے باعث امیگریشن حکام نے انہیں جانے نہیں دیا۔

اس حوالے سے امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ عامرہ خٹک کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا اور وہ نجی ایئر لائن ایمریٹس کی فلاٹس نمبر ای کے 637 سے امریکا جانا چاہتی تھی، تاہم ان کے پاس قومی شناختی کارڈ برائے بیرون ملک پاکستانی ( نائیکوپ) نہیں تھا۔

امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی اہلیہ نے امیگریشن کلیئرنس کے لیے قومی شناختی کارڈ پیش کیا، تاہم یہ سفری دستاویزات میں شمار نہیں ہوتا، جس کے باعث انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

اشتیاق حسین May 26, 2018 04:08pm
غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کیلئے نائیکوپ کی کیا ضرورت ہے؟ قومی شناختی کارڈ کافی ہوتا۔ ہماری نوکر شاہی لوگوں کیلئے مشکلات کھڑی کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔