مظفر گڑھ: وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے ہسپتال یورپی ہسپتالوں کی مانند ہیں۔

ضلع مظفر گڑھ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں میں عوام کو مفت ادویات ملتی ہیں، جبکہ پنجاب حکومت نے ہیپاٹائٹس کے خلاف مہم بھی شروع کر رکھی ہے اور اسی مقصد کے لیے ہر ضلع میں مراکز بھی قائم کیے جاچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوموں کی تب ہی تعمیر ہوتی ہے جب وہ اپنے قانون کے آگے سر جھکاتی ہیں، ہمیں بھی قانون کے آگے سر جھکانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر قومی احتساب بیورو (نیب) مجھے بلانا چاہے تو بلا سکتا ہے۔

مزید دیکھیں: اگلے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے،نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مکل میں ترقیات منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہورہے ہیں، ان منصوبوں سے آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں سیلاب آیا تو ترکی نے مثالی مدد کرتے ہوئے پاکستان کو ایک کروڑ ڈالر کی رقم امداد میں دی۔

انہوں نے بتایا کہ سابق ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کی اہلیہ نے بنفسِ نفیس ترکی میں پاکستانیوں کے لیے فنڈز جمع کیے اور پاکستان کو بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں: ’خلائی مخلوق‘ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، شہباز شریف

شہباز شریف نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان کے ایک اور دیرینہ دوست سعودی عرب نے بھی پاکستان کی سیلاب کے دنوں میں امداد کی۔

انہوں نے مظفر گڑھ میں 250 بستروں کے ہسپتال کو 500 بستروں تک بڑھانے کا اعلان کیا جبکہ ہسپتال کا نام انہوں نے رجب طیب اردگان کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اپنے اس فیصلے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترک صدر نے پاکستان کی مشکل وقتوں میں مدد کی ہے اور اسی وجہ سے مظفر گڑھ میں بننے والا ہسپتال ان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Mubashar ahmad May 26, 2018 05:20pm
Sir, if this is correct, then why Begum Kulsoom Nawaz is being treated in UK ? Why you, Nawaz Sharif, MNA's , MPA's and Government Officials get checked up and receive treatments abroad, on account of tax payers money?