لاہور: مہناج القرآن یونیورسٹی میں طالبات کو ہوسٹل خالی کروانے کے خلاف والدین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہماری بیٹیاں بے قصور ہیں ان کو انتظامیہ ہوسٹل سے نہ نکالے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے مہناج القران یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ بد تمیزی اور سخت زبان استعمال کی تھی، جس کے بعد معامعلہ آگے بڑھا تو تحریک مہناج القران نے 3 سو سے زائد طالبات کو یکم جون سے پہلے ہوسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: خرم نواز گنڈاپور مشتعل، احتجاج کرتی طالبات کو ڈانٹ دیا

بعد ازاں بنت الزاہ ہوسٹل طالبات سے خالی کروانے پر والدین سراپا احتجاج بن گئے۔

والدین کا کہنا تھا کہ اگر لڑکیوں نے باہر جانے کی اجازت مانگی تھی تو اس پر اس طرح کا رویہ اختیار کرنا ٹھیک نہیں اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ طالبات کو ہوسٹل میں رہنے دیا جائے۔

والدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر مہناج القران یونیورسٹی نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں