بولی وڈ کی کلاسیک فلم پاکیزہ میں کام کرنے والی اداکارہ گیتا کپور کا ممبئی انتقال ہوگیا۔

67 سالہ اداکارہ کو گزشتہ سال ان کے بیٹے اور بیٹی نے ممبئی کے ایک ہسپتال میں مرنے کے لیے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیں : فلم ’پاکیزہ‘ کی اداکارہ کو بیٹے نے لاوارث چھوڑ دیا

گیتا کپور نے سو کے قریب فلموں میں معاون کردار ادا کیے جن میں سے نمایاں فلمیں پاکیزہ اور رضہ سلطان ہیں۔

گزشتہ سال مئی میں اداکارہ کو ان کے بچے نے ایس آر وی ہسپتال میں داخل کرایا اور بے آسرا چھوڑ گئے۔

اس کے بعد فلم پروڈیوسر رمیش تورانی اور ان کے دوست اشوک پنڈت نے بزرگ اداکارہ کے میڈیکل بلوں کی ادائیگی کی کیونکہ بچوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بعد ازاں انہیں اولڈ ایج ہوم منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے ایک بار اپنے بیٹے کے نامناسب رویے کی شکایت کی جیسے ان پرجسمانی تشدد اور غذا فراہم نہ کرنا وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں : بولی وڈ کی مینا

اداکارہ کا بیٹا راجا ایک کوریو گرافر جبکہ بیٹی پوجا ایک ائیرہوسٹس ہے۔

اداکارہ کو موت سے پہلے بچوں سے ملنے کی خواہش تھی مگر وہ کبھی ان سے ملنے نہیں آئے اور ہفتے کو ان کا انتقال ہوگیا۔

اشوک پنڈت کے مطابق گیا کپور آخری بار اپنے بچوں کو دیکھنا چاہتی تھیں مگر وہ کبھی ملنے نہیں آئے ' ان کی لاش 2 دن تک ہسپتال میں اس توقع کے ساتھ رکھی گئی جائے گی کہ ان کے بچے آکر کم از کم آخری رسومات تو ادا کریں، ورنہ ہم آخری الوداع کے لیے ہر ممکن اچھے انتظامات کریں گے'۔

تبصرے (0) بند ہیں