کرینہ کپور نے توند سے نجات کیلئے بہترین غذا بتادی

اپ ڈیٹ 28 مئ 2018
کرینہ کپور خان — اے ایف پی فائل فوٹو
کرینہ کپور خان — اے ایف پی فائل فوٹو

کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد جسمانی وزن میں ڈرامائی کمی لانے میں کامیابی حاصل کی اور اب انہوں نے اس کا راز بھی بتایا ہے۔

کرینہ کپور نے کافی کم عرصے میں 20 کلو تک وزن کم کیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا ' میں ہمیشہ سے فٹنس پر بہت دھیان دیتی ہوں، سب کہتے ہیں کہ میں نے اپنا وزن بہت تیزی سے کم کیا، مگر اس میں ڈیڑھ برس لگا، یہ وقت کے ساتھ ہوا اور میں نے یہ فلموں کے لیے نہیں کیا بلکہ اپنے لیے کیا'۔

مزید پڑھیں: کرینہ اور سیف کے بیٹے سے متعلق 4 دلچسپ باتیں

اور جہاں تک جسمانی وزن میں کمی لانے کے راز کی بات ہے تو اداکارہ نے بتایا ' میں ہمیشہ کہتی ہوں مجھے دوپہر اور رات کو کھانے میں کریلا دیا جائے اور مین اس سے خوش ہوں'۔

ان کا مزید کہنا تھا ' زندگی میں ہمیشہ چھوٹی چیزوں میں خوشی ڈھونڈنی چاہئے، صرف کامیابی نہیں، میں اس وقت بہت خوش ہوتی ہوں جب کسی دوست کے ساتھ کافی پینے اور بات کرنے کا موقع ملے'۔

اس سے پہلے بھی کرینہ کپور نے ایک اور انٹرویو میں بتایا تھا کہ وزن کم کرنے کے لیے ڈائیٹنگ کو اپنانا نہیں چاہئے کیونکہ اس سے عارضی طور پر اچھے نتائج ملتے ہیں مگر طویل المعیاد بنیادوں پر صحت متاثر ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھانا وقت پر کھا لینا چاہئے اور جنک فوڈ سے گریز کرنا چاہئے۔

ان کے مطابق کھانے کا کوئی وقت نہ ہونا صحت کے لیے نقصان غذاﺅں کی خواہش بڑھاتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا خواب پورا نہیں ہوپاتا، اپنے طے کردہ کھانوں تک محدود رہنا، بروقت کھانا اور جنک فوڈ سے دوری موٹاپے سے نجات کی کنجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 'میں فیمینسٹ نہیں بلکہ مساوات چاہتی ہوں'

کرینہ کپور اس وقت بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی فلم ویرے دی ویڈنگ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ یکم جون کو ریلیز ہورہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں