کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عبدالرزاق چیمہ کے مطابق سرکی روڈ پر کیپری سینما کے قریب نامعلوم دہشت گردں نے اپنے گھروں کو جانے والے دو پولیس افسران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: دکان میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ہلاک ہونے والے پولیس افسران کی شناخت عبدالرشید اور بشیر شاہ کے نام سے کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قریبی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور اس دو مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تاہم ایک حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: فائرنگ سے چار مسیحی سمیت 8 افراد ہلاک

پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئیں۔

زخمی راہگیروں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر کے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس حکام کا ماننا ہے کہ واقعہ، کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر کا حصہ ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں