کراچی: دنیا بھر میں موجود فرزندان اسلام آج (28 مئی 2018) کو قطب نما کے بغیر قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکیں گے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آجائے گا، جس کے باعث دنیا بھر میں موجود مسلمان اپنے علاقوں میں قبلے کی درست سمت معلوم کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ قبلے کی درست سمت معلوم کرنے کے لیے ایک لکڑی کی چھڑی کو زمین پر سیدھا کھڑا کریں اور اس وقت چھڑی کا پڑنے والا سایہ قبلے کے رخ کا تعین کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی 28 مئی کو سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا تھا اور مسلمانوں نے قبلے کے رخ کا تعین کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں