2018 کا ویمن پرائز فار فکشن کاملہ شمسی کے نام

اپ ڈیٹ 07 جون 2018
یہ کاملہ کا ساتواں ناول ہے —۔
یہ کاملہ کا ساتواں ناول ہے —۔

پاکستانی نژاد برطانوی مصنفہ کاملہ شمسی اپنے ناول ہوم فائر کے لیے 2018 کا ویمن پرائز فار فکشن اپنے نام کرانے میں کامیاب ہوگئیں۔

اس خبر کا اعلان ویمن پرائز کے ٹوئٹر پیج پر بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ کاملہ شمسی کا ناول ’ہوم فائر‘ بنیاد پرستی اور خاندانی وفاداریوں کے بارے میں ہے۔

اس سے پہلے انہیں بیلز پرائز اور اورنج پرائز کے لیے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔

یہ کاملہ کا ساتواں ناول ہے۔

جج سارہ سینڈز کا کہنا تھا کہ پینل نے اس کتاب کو اس لیے چنا کیوں کہ یہ ہمارے وقت کے بارے میں بات کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ناول شناخت، وفاداریوں میں تصادم، محبت اور سیاست کے بارے میں ہے اور اس نے اپنی مہارت کو برقرار رکھا ہے۔

کاملہ کی پیدائش پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی کراچی میں ہی حاصل کی اور اب وہ لندن میں مقیم ہیں۔

خیال رہے کہ ویمنز پرائز فور فکشن ایوارڈ ہر سال انگریزی زبان کے سب سے بہترین ناول کی مصنفہ کو دیا جاتا ہے۔

اس ایوارڈ کا آغاز سال 1996 میں ہوا۔

اس کی بانی کیٹ کا خیال تھا کہ بڑے ادبی انعامات میں خواتین لکھاری نظر انداز ہو جاتی ہیں۔

اس مقابلے کو جیتنے والی مصنفہ کو 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ ملتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں