فہمیدہ کوثر بلوچستان سے صوبائی جنرل نشست پرانتخاب لڑنے والی پہلی خاتون

09 جون 2018
فہمیدہ کوثر جمالی بلوچستان سے جنرل نشست پر انتخاب لڑنے والی پہلی خاتون بن گئیں—فوٹو: ٹوئٹر
فہمیدہ کوثر جمالی بلوچستان سے جنرل نشست پر انتخاب لڑنے والی پہلی خاتون بن گئیں—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بلوچستان میں صوبائی نشست کے لیے پہلی بار ایک خاتون کو جنرل نشست کی ٹکٹ دی گئی ہے۔

پی آئی کی جانب سے جاری کی گئی صوبہ بلوچستان کے امیدواروں کی فہرست کے مطابق فہمیدہ کوثر کو پی بی 32 کوئٹہ سے صوبائی نشست کے ٹکٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔

پی ٹی آئی ویمن ونگ کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی بتایا گیا کہ فہمیدہ کوثر کو جنرل نشست کے ٹکٹ کے لیے منتخب کردیا گیا۔

ساتھ ہی ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پہلی بار کسی خاتون کو صوبے میں جنرل نشست کے ٹکٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں