—فوٹو: پینڈیلی
—فوٹو: پینڈیلی

چینی کمپنی ہیواوے نے اپنے برانڈ ’آنر‘ کا ڈوئل کیمرا بجٹ فون ’آنر پلے‘ متعارف کرادیا۔

’آنر پلے‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے گیمنگ فون قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ اس کی ایل سی ڈی اور گرافکس میں جدید ٹیکنالوجی کا استمال کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’آنر پلے‘ کی ایل سی ڈی اور گرافکس کا رزلٹ دیگر فونز کے مقابلے میں 60 فیصد بہتر جب کہ توانائی کا استعمال 40 فیصد کم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیواوے دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی

کمپنی کے مطابق ’آنر پلے‘ میں جی پی یو ٹربو نامی نئی گیمنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی مدد سے فون کی اسکرین اور گرافکس سمیت اس کا رزلٹ بہتر بنایا گیا ہے۔

—فوٹو: گزمو چائنا
—فوٹو: گزمو چائنا

ساتھ ہی کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ’آنر‘ اپنے پہلے متعارف کرائے گئے فونز ’آنر 10، ویو 10، آنر لائٹ 9، اور آنر 7‘ کے اپڈیٹ ورژنز میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔

3۔6 انچ اسکرین کے حامل آنر پلے میں کرن کا ہسلیکون کرن 970 کا پراسیسر دیا گیا ہے، جب کہ اس میں 6 جی بی ریم دی گئی ہے۔

آنر پلے میں اسٹوریج بڑھانے کی صلاحیت 64 جی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ہیواوے کے 2 نسبتاً سستے اسمارٹ فونز پیش

ہیواوے کے برانڈ کے اس بجٹ فون میں بیک پر ڈوئل کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے ایک 16 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل ہے۔

16 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرا کے حامل اس موبائل کی بیٹری 3500 ایم اے ایچ رکھی ہے، جب کہ اس کی رقم انتہائی مناسب رکھی ہے۔

آنر پلے کی قیمت 375 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 25 ہزار روپے سے زائد ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر اسے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جب کہ رواں برس اگست تک اسے دنیا بھر کی مارکیٹس میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں