اسلام آباد: نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 105 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نگراں حکومت نے مٹی کا تیل 4 روپے 46 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 6 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.55 روپے تک اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی۔

تاہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 7 جون تک پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ معاملہ نگراں حکومت کے سپرد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کا اعلان

نگراں حکومت نے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پورے ماہ کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب 12 سے 30 جون کے لیے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں