ليلۃ القدر ہزار راتوں سے افضل رات

اپ ڈیٹ 09 مئ 2021

ملک بھر میں رمضان المبارک کی 27ویں شب روایتی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

مساجد میں نمازیوں کی تعداد معمول سے زیادہ رہی فرزندان اسلام رات بھر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز، نوافل اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہے اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے رہے۔

لیلۃ القدر میں پوری رات کی عبادت ہزار ماہ کی عبادت سے افضل ہے، جو شخص اس رات میں توبہ کرے وہ اس کی خیر و برکت سے محروم نہیں کیا جات، شب قدر تیسرے عشرے کی 5 طاق راتوں 21,23,25,27,29 میں تلاش کی جاتی ہے۔

لیلة القدر کے اجتماعات میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں  — فوٹو : اے پی

علماء کرام نے اس موقع پر اپنے خصوصی خطبے میں شب قدر کے فضائل بیان کئے  —  فوٹو : اے پی

لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے  —  فوٹو : اے پی

اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے، لوگ رو رو کر اپنے رب کو مناتے رہے  —  فوٹو : اے ایف پی

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا  — فوٹو : اے ایف پی

اس موقع پر ملک گیر سطح پر اللہ کے حضور گناہوں کی اجتماعی توبہ کی گئی —  فوٹو : اے ایف پی

محافل شبینہ و جشن نزول قرآن، صلوة التسبیح، جنت کی طلب، رزق کی کشادگی، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں — فوٹو : اے ایف پی

اس بابرکت اور مبارک شب میں عبادت کا ثواب ہزار راتوں سے بہتر ہوتا ہے —  فوٹو : اے ایف پی

ليلۃ القدر کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے —  فوٹو : اے ایف پی

اس رات کا اجر اور فضیلتیں تو کائنات کا رب ہی بہتر جانتا ہے مگر احادیث اور روایات سے ثابت ہے کہ اس رات جبرئیل امین کی قیادت میں فرشتوں کا قافلہ زمین پر اترتا ہے اور عبادت کرنے والوں کی مغفرت کیلئے طلوعِ آفتاب تک دعا کرتا ہے —  فوٹو : اے ایف پی