صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے 100 سالہ خاتون پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف میدان میں آگئیں۔

حضرت بی بی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 89 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 پر عمران خان کا مقابلہ 100 سالہ حضرت بی بی سے متوقع ہے۔

خیال رہے کہ حضرت بی بی علاقے کی معروف شخصیت ہیں جبکہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گی۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد حضرت بی بی کا کہنا تھا کہ کامیاب ہوئی تو لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کی صورت میں حلقے کے عوام کی خد‫مت کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کراچی کے حلقہ این اے 243 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

یاد رہے کہ معمر خاتوں اس سے پہلے بھی 5 مرتبہ الیکشن لڑ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان 3 صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق عمران خان کا کراچی، لاہور، میانوالی، راولپنڈی اور بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کھڑے ہونے کا ارادہ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں