موسمیاتی تبدیلی کا سب سے برا اثر فصلوں پر پڑ رہا ہے، رواں سال کے آغاز میں سامنے آنے والے ایک مطالعے کے مطابق گلوبل وارمنگ کے باعث دنیا سے چاکلیٹ کے پیداوار جلد ختم ہوجائے گی۔

اور اب ایک اور مطالعہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا کہ سال 2050 تک گلوبل وارمنگ کے باعث دنیا میں سبزیاں اگنے کا عمل بہت حد تک کم ہوجائے گا۔

اگر بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی روک تھام کے لیے کچھ نہ کیا گیا تو سبزیوں کی پیداوار کو شدید نقصان ہوگا۔

اس کی ایک وجہ پانی کی کمی بھی ہے، جس کے باعث سویا اور دالوں کی پیداوار میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مطالعے میں خبردار کیا گیا کہ اگر گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے ابھی اقدامات نہیں کیے گئے تو جلد فصل کی پیداوار میں نقصان دیکھنے میں آئے گا۔

اگر درجہ حرارت میں اس ہی طرح اضافہ ہوتا رہا تو فصل اگانے والے بڑے بڑے ممالک میں زراعت کا نظام تباہ ہوسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں