کھسے، ایک سدا بہار روایت

اپ ڈیٹ 13 جون 2018

عید پر منفرد نظر آنے کے لیے نت نئے ملبوسات خریدے جاتے ہیں لیکن روایتی کھسے کے بغیر عید کی شاپنگ ادھوری سمجھی جاتی ہے۔

کھسے میں تلے کی بہترین کڑھائی ہو یا موتی جڑے ہوں، ہر ایک کھسہ ایک دوسرے سے منفرد ہوتا ہے ایسے میں کوئی سادہ کھسہ پسند کرتا ہے تو کوئی نوک دار۔

ایک کھسہ تیار کرنے میں ویسے تو 10 سے 12 دن لگتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عید کے موقع پر لوگ پہلے سے ہی اس کی تیاری کا آرڈر دے دیتے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ 1500 سے لے کر 5000 کی قیمت تک کھسہ فروخت کیا جاتاہے جبکہ گائے کی کھال کا کھسہ آرام دہ ہوتا ہے اور یہ پاؤں کو ٹھنڈا بھی رکھتا ہے۔

کھسہ پنجاب کی ثقافت کی پہچان ہے اور 10 سال تک زوال پذیر رہنے والی اس صنعت کے کاریگروں نے جدید دور کے چیلنج کو قبول کیا اور ہاتھ سے بنے کھسوں میں تبدیلی لائے — فوٹو : اے ایف پی

اس کام میں کندھ کوٹ کے کاریگروں نے بھی حصہ ڈالا اور جیکب آبادی جتی، ناگرو، پمپی اور بوٹ کٹ کھسے متعارف کرائے — فوٹو : اے ایف پی

کاریگروں کا کہنا تھا کہ اس کام کو کرتے 40 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا — فوٹو : اے ایف پی

انہوں نے بتایا کہ کھسہ تیار کرنے کے لیے گائے یا بکرے کی کھال کا چمڑا استعمال کیا جاتا ہے — فوٹو : اے ایف پی

انہوں نے بتایا کہ بغیر نوک کا کھسہ نوجوانوں اور عام طبقے میں کافی مقبول ہے جبکہ سنہری کڑھائی سے تیار کردہ نوک دار کھسے زیادہ تر زمیندار آرڈر پر تیار کراتے ہیں — فوٹو : اے ایف پی

قیمت پر بات کرتے ہوئے دکانداروں نے کہا کہ 1500 سے لے کر 5000 کی قیمت کا کھسہ فروخت کیا جاتا ہے جبکہ گائے کی کھال کا کھسہ آرام دہ ہوتا ہے اور یہ پاؤں کو ٹھنڈا بھی رکھتا ہے — فوٹو : اے ایف پی