ورلڈ کپ: نائیکی کا ایرانی فٹبالرز کو جوتوں کی فراہمی سے انکار

اپ ڈیٹ 15 جون 2018
نائیکی نے جوتے فراہم نہ کرنے کے لیے امریکی پابندیوں کو جواز بنایا ہے— فوٹو: اے ایف پی
نائیکی نے جوتے فراہم نہ کرنے کے لیے امریکی پابندیوں کو جواز بنایا ہے— فوٹو: اے ایف پی

واشنگٹن: ورلڈ کپ کے آغاز سے محض دو دن قبل ایرنا کی فٹبال ٹیم بڑی مشکل میں پھنس گئی ہے اور جوتے بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی نائیکی نے ایرانی فٹبالرز کو جوتے فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی کمپنی نائیکی نے اپنے ملک کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کی وجہ سے ایرانی فٹ بالرز کو جوتے فراہم کرنے سے انکار کیا جس نے عالمی کپ کے لیے روس میں موجود ایرانی ٹیم کی مشکلات میں شدید اضافہ کردیا ہے۔

ضرور دیکھیں: فیفا ورلڈ کپ 2018 کی خصوصی کوریج

گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے کے خاتمے کے بعد ایران پر ازسرنو پابندیاں عائد کردی گئی تھیں جس کے بعد ملک بھر کی کمپنیوں نے ایران پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

نائیکی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی پابندیوں کا مطلب ہے کہ ایک امریکی کمپنی کے طور پر نائیکی ایران کی کو فی الوقت جوتے فراہم نہیں کر سکتی۔

دوسری جانب ایران کے کوچ کوئروز نے نائیکی کے بیان کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا سے مدد کی درخواست کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائیکی کو چاہیے کہ وہ معافی مانگے کیونکہ ہمارے 23لڑکوں کے خلاف یہ رویہ مضحکہ خیز اور غیرضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی امریکا کے 3ملکوں کو ورلڈ 2026 کی میزبانی مل گئی

نائیکی کے اس اعلان پر ایرانی عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نائیکی کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور ٹوئٹر پر 'نو ٹو نائیکی' کے ام سے ٹرینڈ چل رہا ہے۔

کوئروز نے کہا کہ اس فیصلے سے ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے، کھلاڑی ان کا سامنا استعمال کرنے کے عادی ہیں اور اہم میچز سے محج ایک ہفتہ قبل انہیں تبدیل کرنا صحیح نہیں۔

ایران کی ٹیم گروپ بی میں موجود ہے جہاں وہ اپنا پہلا میچ جمعے کو مراکش کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں