کیا آپ کبھی تصور کرسکتے ہیں کہ کسی لیپ ٹاپ میں 10 یا 20 جی بی کے بجائے 128 جی بی ریم دے دی جائے؟

اگر نہیں تو چینی کمپنی لینوو نے ایسا لیپ ٹاپ ٹاپ تھنک پیڈ پی 52 متعارف کرایا ہے جس میں 128 جی بی ریم دی جارہی ہے۔

جی ہاں واقعی، یہ دنیا کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس میں اتنی زیادہ ریم دی جارہی ہے۔

لندن میں ایک کانفرنس کے دوران اس لیپ ٹاپ کو متعارف کرایا گیا جو کہ مختلف ممالک میں رواں ماہ کے آخر میں دستیاب ہوگا۔

اس میں ایٹ جنریشن انٹیل ایکسیون ہیکسا کور اور Nvidia پی 3200 جی پی یو پراسیسر دیا جارہا ہے۔

اس میں 6 ٹی بی اسٹوریج ہوگی مگر سب سے زیادہ خاص چیز اس کی 128 جی بی ریم ہے جو کہ کمپنی کے مطابق کسی بھی کام کو سیکنڈوں میں کرنے میں مدد دے گی۔

یہ 15.6 انچ کے 4 کے ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔

اس کا وزن لگ بھگ 2 کلوگرام ہوگا جبکہ اس میں ورچوئل رئیلٹی مواد دیکھا جاسکے گا اور زیادہ لوڈ والے کام بھی کیے جاسکیں گے۔

اس میں 3 یو ایس بی ٹائپ اے پورٹس، 3 تھنڈر بولٹ پورٹس، ایچ ڈی ایم آئی 2.0، منی ڈسپلے پورٹ، ہیڈفون جیک اور ایتھرنیٹ پورٹ بھی دی گئی ہے۔

کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم اسے ڈیل کے نئے 128 جی بی کے لیپ ٹاپس کے مقابلے پر لایا جارہا ہے جن کی قیمتیں 12 سو ڈالرز سے شروع ہوتی ہیں۔

تو توقع کی جاسکتی ہے کہ چینی کمپنی یہ لیپ ٹاپ بھی اتنی قیمت کا ہوسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Hassan Jun 15, 2018 03:54pm
This laptop will be much more expensive than $1200......