کیا آپ نے کبھی سوچا کہ عمر بڑھنے پر خواتین کے مقابلے میں بیشتر مردوں کے بال تیزی سے کیوں گرنے لگتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ کچھ مردوں میں بالوں کے گرنے کی شرح زیادہ نہ ہو مگر بیشتر میں یہ بہت نمایاں ہوتی ہے بلکہ کچھ تو نوجوانی میں ہی گنج پن کے شکار ہونے لگتے ہیں۔

خصوصاً سر کے درمیان سے بال گرنا مردوں میں بہت عام ہے مگر یہ بھی جان لیں کہ مردوں کے سر پر سے 3 حصوں میں سے بال گرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : مردوں کے بال گرنے کی 7 عام وجوہات

پہلا حصہ پیشانی ہے جہاں سے گنج پن پیچھے کی جانب جانا شروع ہوتا ہے اور یہ لڑکپن سے جوانی کے سفر کے دوران بھی ہوسکتا ہے، عام طور پر اس کی تلافی کچھ عرصے بعد ہوجاتی ہے۔

دوسرا اور اہم حصہ سر کے درمیانی حصے میں ہوتا ہے جس کے دوران درمیان میں گنج پن نمایاں ہونے لگتا ہے جبکہ ارگرد بال موجود ہوتے ہیں۔

تیسرا حصہ سر پیشانی سے آگے سر کا اوپری حصہ ہوتا ہے جس میں بالوں کا گھنا پن ختم ہونے لگتا ہے اور عام طور پر ایسا گنج پن ایشیائی مردوں میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق 70 فیصد مردوں کو زندگی میں گنج پن کا سامنا ہوتا ہے جبکہ خواتین میں یہ شرح 40 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 6 غذائیں جو بالوں کا گرنا روکیں

اس کی وجہ ہے ایک عارضہ androgenic alopecia جو کہ موروثی طور پر مردوں میں منتقل ہوتا ہے، جس کے دوران بالوں کی جڑوں میں اینڈروجن ریسیپٹرز (ٹسٹوسیٹرون نامی ہارمون کا ایک حصہ) زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہونے پر بالوں کی جڑوں کی لمبائی گھٹنے لگتی ہے اور ان کو دوبارہ زندہ کرنا مشکل تر ہوجاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مرد خواتین کے مقابلے میں اس عارضے کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

اسی طرح جب مردوں کے بال گرنے لگتے ہیں تو بہت کم وقت میں اتنی تیزی سے گرتے ہیں کہ گنج پن نمایاں ہونے لگتا ہے جبکہ خواتین میں ایسا نہیں ہوتا۔

بچاﺅ کیسے ممکن ہے؟

اگر بال تیزی سے گر رہے ہوں تو بالوں کی جڑوں کو روم سے بچانا ضروری ہوتا ہے یعنی بالوں کو رنگ نہ کریں اور گرمائش سے ہونے والے نقصان سے بچائیں۔ اسی طرح صحت بخش اور متوازن غذا کا استعمال بھی بالوں کی نشوونما بحال کرنے میں مدد دیتا ہے۔

آئرن، زنک، وٹامن ڈی، پروٹین اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذائیں بالوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں