ورلڈ کپ 2018 کا شاندار افتتاح، روس کا فاتحانہ آغاز
اپ ڈیٹ 30 جون 2018
سال کے سب بڑے کھیلوں کے مقابلے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا روس کے شہر ماسکو میں شاندار انداز میں افتتاح ہو گیا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم نے سعودی عرب کو 5-0 کی بدترین شکست سے دوچار کیا۔
روس کے دارالحکومت ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں تقریباً 80ہزار عوام کے سامنے روس کے صدر ولادمی پیوٹن نے 21ویں ورلڈ کپ کے آغاز اعلان کیا۔
اس سے قبل 15سے20 منٹ تک جاری رہنے والی افتتاحی تقریب میں روبی ولیمز نے اپنی شاندار پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے دل جیت لیے جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں "لیٹ می انٹرٹین یو" اور "روک ڈی جی" سے محظوظ کیا اور ان کے ساتھ ڈانسرز نے اسٹیج پر سماں باندھ دیا۔
بعدازاں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں روس نے سعودی عرب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 سے شکست دے دی۔
تبصرے (0) بند ہیں