بیشتر ممالک میں عیدالفطر کا پہلا روز

15 جون 2018

سعوی عرب، متحدہ عرب امارات، خلیجی ممالک، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید منائی جا رہی ہے۔

نماز فجر کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے اپنے رب کے حضور رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات کی قبولیت کے لئے دعائیں مانگیں اور ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔

پاکستان سمیت بھارت اور بیشتر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث عید 16 جون 2018 کو منائی جائے گی۔

عراق کے شہر بغداد میں مسلمانوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکبا دی —فوٹو/ اے ایف پی

فلپائن کے شہر منیلا میں بچوں نے عید کے پہلے روز شاندار تیاری کی —فوٹو/ اے پی

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں لوگوں نے عید کے پہلے روز  اپنے رب کے حضور سر جھکا لیا —فوٹو/ اے ایف پی

انڈونیشیا کی ایک مسجد میں عید کے پہلے روز لوگوں نے بڑی تعداد میں مسجد کا رخ کیا —فوٹو/ اےپی

تھائی لینڈ میں نماز عید کے اجتماع کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی گئی —فوٹو/ اے ایف پی

البانیہ میں عید کی نماز ادا کی جارہی ہے —فوٹو/ اے ایف پی

تھائی لینڈ میں خواتین عید کے لیے تیار ہونے کے بعد سیلفی بناتے نظر آئیں  —فوٹو/ اے ایف پی

فلسطین کے شہر مشرقی غزہ میں ایک شخص نے عید کے پہلے روز بچوں کو محظوظ کرنے کے لیے جوکر کا روپ اپنا لیا —فوٹو/ اے پی