—فوٹو: شی ناؤز
—فوٹو: شی ناؤز

برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی 6 سال قبل 2012 میں کھینچی گئی نیم عریاں تصاویر کا معاملہ ایک بار پھر فرانسیسی عدالت میں جا پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ 2012 میں فرانسیسی ہفت روزہ میگزین ’کلوزر‘ نے کیٹ مڈلٹن کی ان کے شوہر شہزادے ولیم کے ساتھ نیم عریاں تصاویر شائع کی تھیں۔

قریبا ایک درجن تصاویر میں کیٹ مڈلٹن کو بکنی میں سن باتھ لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

تمام تصاویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ تھیں۔

شاہی خاندان کی نیم عریاں تصاویر میگزین میں شائع ہونے کے بعد برطانیہ بھر میں ہلچل مچ گئی تھی، یہاں تک کہ اس معاملے پر برطانوی ایوانوں میں بھی بحث چھڑ گئی تھی۔

—فوٹو: کیٹ مڈلٹن فوٹو انسٹاگرام
—فوٹو: کیٹ مڈلٹن فوٹو انسٹاگرام

نیم عریاں تصاویر چوری چھپے کھینچنے اور انہیں عام کرنے پر بعد ازاں برطانوی شاہی جوڑے نے فرانسیسی میگزین پر فرانس کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا تھا۔

نیم عریاں تصاویر کھینچنے اور انہیں شائع کرکے عام کرنے کا یہ مقدمہ قریبا 5 سال تک عدالت میں چلتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کیٹ مڈلٹن کی نیم عریاں تصاویر سے برطانوی ایوانوں میں ہلچل

ستمبر 2017 میں عدالت نے فرانسیسی میگزین اور ان کے فوٹوگرافرز کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

عدالتی احکامات کے بعد فرانسیسی میگزین اور فوٹوگرافرز نے شاہی جوڑے کو جرمانے کی مد تقریباََ ایک لاکھ یوروز (ایک کروڑ چالیس لاکھ) کی رقم بھی ادا کی تھی۔

تاہم اب یہ معاملہ ایک بار پھر فرانسیسی عدالت میں جا پہنچا ہے۔

—فوٹو: کیٹ مڈلٹن فوٹو انسٹاگرام
—فوٹو: کیٹ مڈلٹن فوٹو انسٹاگرام

نشریاتی ادارے ’اے ایف پی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’کلوزر‘ میگزین کے 2 سینیئر ایڈیٹرز نے ستمبر 2017 میں اپنے خلاف دیے گئے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

مغربی پیرس کے علاقے ویرسائی میں موجود عدالت میں سماعت کے آغاز کے موقع پر فرانسیسی میگزین کے وکیل نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ عدالت میں اس بات پر بحث کریں گے کہ عدالت نے گزشتہ برس میگزین پر ناکافی ثبوتوں کی بناء پر جرمانہ عائد کرکے شاہی جوڑے کو رقم کی ادائگی کا حکم دیا۔

دوسری جانب برطانوی اخبار ’دی سن‘ نے اپنی **رپورٹ ** میں بتایا کہ فرانسیسی میگزین کی قانونی ٹیم عدالت میں دلائل کے طور پر شاہی خاندان کی نئی بہو میگھن مارکل کی حال ہی میں سامنے آنے والی نیم عریاں تصاویر پیش کرے گی۔

—فوٹو: کیٹ مڈلٹن فوٹو انسٹاگرام
—فوٹو: کیٹ مڈلٹن فوٹو انسٹاگرام

رپورٹ کے مطابق میگزین کی ٹیم نے عدالت کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی کہ نیم عریاں ہونا یا مختصر لباس پہننا شاہی خاندان کا رواج ہے اور اسی لباس میں ان کی خواتین خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھتیں۔

نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فرانسیسی میگزین کی قانونی ٹیم عدالت میں میگھن مارکل کی نیم عریاں تصاویر اور ویڈیو کو کیٹ مڈلٹن کیس میں استعمال کرکے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 19 مئی 2018 کو برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کرنے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل، جو اب برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بن چکی ہیں، کی کچھ دن قبل ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

برگر کے اشتہار کی ویڈیو میں میگھن مارکل کو برگر اور کباب پکاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس اشتہار کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد اب فرانسیسی میگزین نے خود پر عائد کیے گئے جرمانے کے خلاف فرانسیسی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

فرانسیسی میگزین نے برطانوی شاہی خاندان کی نئی بہو کی اس پرانی ویڈیو کو بنیاد بنا کر خود پرعائد کیے گئے ایک لاکھ یورو جرمانے کی رقم واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ فرانسیسی عدالت میگزین کے حق میں فیصلہ دیتی ہے یا پھر شاہی خاندان کے حق میں فیصلہ برقرار رہتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں