فیشن کی دنیا میں اعلیٰ ترین مقام رکھنے والے اٹلی کے معروف فیشن ہاؤس ’ڈولس اینڈ گبانا‘ کے شریک بانی اور فیشن ڈیزائنر اسٹیفانو گبانا کو امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کے خلاف بات کرنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 55 سالہ فیشن ڈیزائنر اسٹیفانو گبانا نے 1985 میں اٹلی کے ہی ایک اور فیشن ڈیزائنر 59 سالہ ڈومنیکو ڈولس کے ساتھ فیشن برانڈ ’ڈولس اینڈ گبانا‘ کا آغاز کیا۔

اس برانڈ کو فیشن کی دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل ہے، سلینیا گومز سمیت دنیا بھر کی متعدد اداکارائیں و گلوکارائیں جہاں اس برانڈ کی مصنوعات استعمال کرتی ہیں۔

وہیں وہ اس برانڈ کی تشہیر کا حصہ بھی بن چکی ہیں۔

فیشن و انٹرٹینمنٹ نشریاتی ادارے ’پیج سکس‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈولس اینڈ گبانا کے شریک مالک اسٹیفانو گبانا نے 25 سالہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، جس کے بعد انہیں متعدد افراد کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

#selenagomez rocks red dresses ❤️ Choose your fave: 1,2,3,4 or 5?

A post shared by The Catwalk Italia - TCI (@thecatwalkitalia) on

رپورٹ کے مطابق اسٹیفانو گبانا نے اٹلی کے فیشن ہاؤس ’دی کیٹ واک اٹالیا‘ کی جانب سے انسٹاگرام پر سلینا گومز کی سرخ لباس میں شیئر کی گئی تصاویر پر نامناسب کمنٹ کیا۔

اسٹیفانو گبانا نے سلینا گومز کی تصاویر پر اٹالین زبان میں کمنٹ کیا، جس کا ترجمہ تھا کہ اداکارہ و گلوکارہ سرخ لباس میں ’بد صورت‘ نظر آ رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر سلینا گومز کی ایک ساتھ سرخ لباس میں 5 تصاویر شیئر کی گئی تھیں اور صارفین سے اداکارہ و گلوکارہ کا اپنا پسندیدہ اسٹائل منتخب کرنے کو کہا گیا تھا۔

—فوٹو: کاسموپولیٹن
—فوٹو: کاسموپولیٹن

تاہم فیشن ڈیزائنراسٹیفانو گبانا نے سلینا گومز کی تصاویر پر کمنٹ کیا کہ وہ اس لباس میں بدصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

فیشن ڈیزائنر کی جانب سے سلینا گومز کے لیے ایسا کمنٹ دیے جانے کے بعد متعدد افراد نے انہیں انسٹاگرام پر ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں ڈولس اینڈ گبانا کے شریک بانی کے خلاف متعدد خواتین اداکاراؤں و گلوکاراؤں نے ٹوئیٹس بھی کیں۔

تاہم تاحال ٖفیشن ڈیزائنر کے کمنٹ پر سلینا گومز نے خود کوئی رد عمل نہیں دیا اور نہ ہی تاحال اسٹیفانو گبانا نے معزرت کی ہے۔

—فوٹو: سلینا گومز انسٹاگرام
—فوٹو: سلینا گومز انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں