آپ نے ایسے متعدد افراد آج کل سڑکوں پر دیکھیں ہوں گے جو اپنے ارگرد دیکھنے کی بجائے اپنے فون میں گم اپنی منزل کی جانب جارہے ہوتے ہیں اور اکثر حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اور ایسے ہی لوگوں کے تحفظ سے پریشان چین کے ایک شہر میں ان کے لیے چلنے کے ایک مخصوص فٹ پاتھ بنایا گیا ہے۔

چین کے شہر شیان میں اب فون استعمال کرنے عادی افراد کے لیے راستے بنائے گئے ہیں تاکہ وہ ہاتھوں میں ڈیوائس اور سر جھکائے بغیر کسی پریشانی کے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

یانتا روڈ فٹ پاتھ ایک معروف کاروباری مرکز کے پاس تعمیر کیا گیا ہے جو کہ 100 میٹر لمبا اور 80 سینٹی میٹر چوڑا ہے، جس سے فون استعمال کرنے والے افراد آسانی سے شانہ بشانہ ایک دوسرے کے ساتھ چل سکیں گے۔

فٹ پاتھ پر موبائل فون ایک تصویر بھی بنائی گئی ہے جبکہ سیل فونز کا لفظ بھی تحریر کیا گیا ہے۔

اس کے برابر میں ہی ایسے افراد کے لیے راستہ دیا گیا ہے جنھیں حقیقی زندگی سے زیادہ دلچسپی ہے اور وہاں موبائل فون کی تصویر پر کراس بنایا گیا ہے۔

چین میں اس طرح کی پہلی 'فون لین' 2014 میں چونگ چنگ میں تیار کی گئی تھی جس کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ دینا تھا۔

اس وقت چین میں ایک رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو ایسے راستوں پر ڈرائیورز سے ان راہ گیروں کو بچانے کا کام کرتا ہے جنھیں اپنے گردونواح کا ہوش نہیں ہوتا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں