فیس بک میں آپ بہت جلد 'جادو' کرسکیں گے اور یہ کمال آرٹی فیشل ٹیکنالوجی (اے آئی) پر مبنی نظام کے ذریعے ممکن ہوگا۔

جی ہاں فیس بک کے محققین ایک نئے اے آئی سسٹم پر کام کررہے ہیں جس کی بدولت سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ایسی تصاویر میں، جن میں لوگوں کی آنکھیں بند ہوں گی، وہ کھلی نظر آئیں گی۔

تصویر کے پوسٹ ہونے سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ان کو ایڈٹ کرنے کے لیے متعدد ٹولز کا استعمال بیشتر افراد کی عادت ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک پر آپ کی ذاتی معلومات تک کس کو رسائی حاصل ہے؟

اس نئے نظام سے صارفین ایسے موثر ٹول کو استعمال کرسکیں گے جو بند آنکھوں کو کھلی دکھانے میں مدد دے گا جو کہ فی الحال بہت مشکل ہے۔

فیس بک کے محققین نے اس حوالے سے ایک مقالہ گزشتہ دنوں پیش کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ ایسا مشین لرننگ سسٹم جی اے این کی تیاری پر کام ہورہا ہے جو خود کو اس وقت احمق بنانے کی کوشش اس خیال سے کرے گا کہ اس کی تخلیق کردہ تصویر حقیقی ہے۔

یہ جی اے این سسٹم یہ سیکھے گا آنکھیں بند ہونے والے افراد کی آنکھوں کی ساخت، رنگ اور دیگر فیچرز کیسے ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی؟

فیس بک کی ٹیم کے مطابق نتائج کافی حوصلہ افزا ثابت ہوئے۔

مقالے میں لکھا گیا ' جی اے این سسٹم ایسا کارآمد حل ثابت ہوگا جو لوگوں کی تصاویر کو بہتر بنانے میں مدد دے گا'۔

محققین کے مطابق آزمائشی مراحل میں اکثر افراد نے ایڈٹ شدہ کھلی آنکھوں والی تصاویر کو حقیقی سمجھا یا یہ سمجھنے سے قاصر رہے کہ انہیں ایڈٹ کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں