جاپان میں 6.1 شدت کا زلزلہ

18 جون 2018

جاپان کے شہر اوساکا میں پیر کی صبح آنے والے زلزلے میں ایک بچی سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 90 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زلزلے سے کئی علاقوں میں دیواریں گر گئیں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، اس کے ساتھ گھروں میں اور دکانوں میں سامان گر کر بکھر گیا جبکہ کئی سڑکوں میں گڑھے پڑ گئے اور پانی کی پائپ لائنز پھٹ گئیں، جس کے باعث گھروں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

زلزلے کے باعث بیشتر علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی، کنسائی الیکٹرک کمپنی کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار مکانات بجلی سے محروم ہیں، اس کے علاوہ شہر میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

زلزلے کے باعث میٹوکو جی مندر کی دیواریں منہدم ہوگئیں—فوٹو:اے پی

زلزلے سے شاہراہوں پر گڑھے پڑ گئے —فوٹو:اے ایف پی

ایک دکان میں خاتون الماریوں سے گرے ہوئے سامان کو واپس ترتیب دینے میں مصروف ہے—فوٹو: اے پی

امدادی کارکنان زلزلے سے متاثرہ گھر کا جائزہ لے رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہونے کے باعث مسافر پیدل اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں—فوٹو: اے ایف پی

سڑکوں پر پانی کی پائپ لائنز پھٹنے کے باعث پانی بھرا ہوا ہے—فوٹو: اے ایف پی

ٹرین کی آمدورفت سے آگاہ کرنے ولا الیکٹرک بورڈ ٹوٹ کر گرا ہوا ہے—فوٹو: اے ایف پی

زلزلے کے باعث شہر کی کئی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی—فوٹو: اے پی