ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ایک ایسی کمپنی ہے جہاں ہمیشہ مردوں کی حکمرانی رہی ہے مگر یہ روایت اب ٹوٹ گئی اور پہلی بار ایک خاتون ریسلر نے مقبولیت میں تمام مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اور وہ خاتون ریسلر الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی) کی سابق چیمپئن رونڈا راﺅسی ہیں، جو چند ماہ پہلے ہی ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنیں، مگر اب کمپنی نے اچانک ہی انہیں ایک ماہ کے معطل کردیا۔

جی ہاں گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای شو را کے دوران رونڈا راﺅسی نے ویمن چیمپئن ایلکسا بلس کے ساتھ ساتھ جنرل منیجر کرٹ اینگل پر حملہ کیا، جس پر انہیں ایک ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔

مکسڈ مارشل آرٹ میں مہارت رکھنے والی رونڈا راﺅسی نے یہ حملہ اتوار کو ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ منی ان دی بینک میں ایلکسا بلس کی وجہ سے چیمپئن شپ نہ جیت پانے پر کیا۔

اس ایونٹ میں رونڈا کا مقابلہ چیمپئن (اب سابق ) نیا جیکس کے ساتھ تھا، جبکہ اس میچ سے پہلے ایلکسا بلس نے منی ان دی بینک بریف کیس میچ اپنے نام کیا تھا۔

منی ان دی بینک بریف کیس میں کامیابی کے بعد ریسلر کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ چیمپئن شپ مقابلے کے لیے اس میں موجود معاہدے کو کیش کراسکتا ہے۔

اور ایسا ہی ایلکسا بلس نے رونڈا راﺅسی کے میچ کے دوران بھی کیا، جب سابق یو ایف سی اسٹار پہلی بار چیمپئن بننے کے قریب تھی، تو انہوں نے بریف کیس سے حملہ کردیا۔

اور پھر معاہدہ کیش کراکے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

را کے شروع ہونے پر جنرل منیجر کرٹ اینگل اور نئی چیمپئن ایلکسا بلس اسٹیج پر اکھٹے ہوئے، تو رونڈا نے چیمپئن کے ساتھ ساتھ جنرل منیجر کو بھی اپنے غصے کا نشانہ بنایا۔

اس کے بعد جنرل منیجر نے ویمن اسٹار ریسلر کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا، یعنی اب وہ ممکنہ طور پر اگلے ماہ شیڈول ایونٹ ایکسٹریم رولز کا حصہ نہیں بن سکیں گی، جو کہ 22 جولائی کو ہوگا۔

مگر ڈبلیو ڈبلیو ای بنیادی طور پر رونڈا راﺅسی کو کمپنی کے اہم ترین اسٹار کے طور پر بتدریج آگے لارہی ہے اور ان کی معطلی اسی اسٹوری لائن کا حصہ لگتی ہے۔

ریسل مینیا 34 میں ڈیبیو کرنے والی رونڈا راﺅسی نے پہلے میچ سے لوگوں کو کافی متاثر کیا، جبکہ اتوار کی فائٹ ان کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں پہلی سنگل فائٹ بھی تھی، جس میں بھی انہوں نے خود کو منوایا۔

تبصرے (0) بند ہیں