مومنہ مستحسن کا نیا گانا ’آیا نہ تو‘

مومنہ کا گانا سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے —۔
مومنہ کا گانا سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے —۔

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھارتی گلوکار ارجن کننگو کے ساتھ مل کر نیا گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز کردیا۔

اس گانے کی ویڈیو ڈائیریکشن ڈینی میمک نے کی، جس کی شوٹنگ بینکاک میں کی گئی ہے۔

گانے میں ان دونوں گلوکاروں کو پیش کیا گیا، جن کا بریک اپ ہوچکا ہے، اور وہ دوبارہ مل کر کافی پریشان ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مومنہ اور ارجن اپنے بریک اپ کے بعد دوبارہ ملے ہیں، تاہم انہیں اپنا ماضی یاد آرہا ہے جسے سوچ کر وہ کافی غم ذدہ اور پریشان ہیں۔

ان دونوں کا گانا سوشل میڈیا پر مقبول تو ہورہا ہے، تاہم اس کی موسیقی اور میوزک دونوں ہی بہت زیادہ متاثر کرنے میں ناکام ہوئے، جبکہ گانے کی ویڈیو بھی متاثر نہ کر پائی۔

خیال رہے کہ مومنہ مستحسن کو مقبولیت کوک اسٹوڈیو کے گانے ’آفریں آفریں‘ سے ملی۔

وہ بولی وڈ فلم ’ایک ولن‘ کے لیے بھی گانا گا چکی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں