پاکستان میں داخل ہونے والے فوجی اہلکار افغان حکام کے حوالے

اپ ڈیٹ 21 جون 2018
حیات اللہ اور لطیف اللہ کو تحائف سمیت افغان حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔
حیات اللہ اور لطیف اللہ کو تحائف سمیت افغان حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ: سرحد پار کرکے افغانستان سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے 2 افغان فوجی اہلکاروں کو واپس افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان فوجیوں کو فرنٹیئر کور (ایف سی) کے حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان سرحدی حکام کے حوالے کیا۔

افغان فوجی اہلکاروں میں سے ایک کی شناخت حیات اللہ اور دوسرے کی لطیف اللہ کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش، 5 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ ان افغان فوجیوں کو چند ماہ قبل بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے مسلم باغ سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔

ان میں سے ایک، لطیف اللہ نامی اہلکار افغان نیشنل آرمی سے تعلق رکھتا ہے جبکہ حیات اللہ بارڈر سیکیورٹی فورس کا حصہ ہے۔


یہ خبر 21 جون 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں