’ریس 3 اگر اتنی ہی بری ہوتی تو باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوتی‘

بوبی دیول نے 5 سال بعد بولی وڈ میں واپسی کی —۔
بوبی دیول نے 5 سال بعد بولی وڈ میں واپسی کی —۔

بولی وڈ اداکار بوبی دیول نے کئی سالوں بعد فلم ’ریس 3‘ کے ساتھ ہندی سینما میں واپسی اختیار کی، تاہم ان کی اس فلم کو تجزیہ کاروں کے منفی ریویوز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

فلم ’ریس 3‘ کی ہدایات ریمو ڈی سوزا نے دی، جس میں بوبی دیول نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تاہم بوبی دیول کے مطابق انہیں فلم پر ہونے والی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیوں کہ یہ باکس آفس پر کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوبی دیول کا کہنا تھا کہ ’میں خوش ہوں کہ لوگوں نے میرے کام کو پسند کیا، تنقید بھی ہورہی ہے، فرق تب پڑتا جب فلم واقعی بہت خراب ہوتی اور اگر ریس 3 خراب ہوتی تو یہ کمرشلی اتنی کامیاب نہیں ہوپاتی‘۔

خیال رہے کہ بوبی دیول نے ریس 3 کے ساتھ ہندی سینما میں 5 سال بعد واپسی کی۔

مزید پڑھیں: منفی ریویوز کے باوجود ’ریس 3‘ باکس آفس پر کامیاب

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی مزید فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Yash : The Main Man . #Race3 #Race3ThisEid @iambobbydeol @SKFilmsOfficial @Tips

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on

بوبی کے مطابق ’میری مسکراہٹ کہیں نہیں جارہی، میں بہت خوش ہوں، لوگوں نے اس فلم کو بےحد پیار دیا ہے اور اسے دل سے قبول کیا ہے، میں مزید ایسی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں، امید ہے لوگوں کو میرا کام پسند آتا رہے‘۔

بوبی دیول کا کہنا تھا کہ فلم اچھا بزنس کررہی ہے اور انہیں اور فلم کی ٹیم کو اور کسی بات سے فرق نہیں پڑتا۔

یاد رہے کہ فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا، فلم میں جیکولین فرنینڈز، انیل کپور، ڈیزی شاہ اور ثاقب سلیم بھی موجود ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں