رنبیر کپور ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کا حصہ؟

3 ایڈیس 2009 میں ریلیز ہوئی تھی —۔
3 ایڈیس 2009 میں ریلیز ہوئی تھی —۔

بولی وڈ فلم ’3 ایڈیٹس‘ صرف 2009 کی ہی کامیاب فلم نہیں بلکہ اس کا شمار اب تک کی کامیاب ترین بھارتی فلموں میں کیا جاتا ہے۔

اور اب فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس بہترین فلم کے سیکوئل پر کام شروع کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: تھری ایڈیٹس کیلئے ایک اور اعزاز

’3 ایڈیٹس‘ جس کی کہانی تین نوجوانوں پر مبنی تھی جو اپنے ڈگری حاصل کرنے کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، نوجوانوں میں آج بھی اتنی ہی مقبول ہے جتنی اپنی ریلیز کے موقع پر تھی۔

2009 میں ریلیز ہوئی فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں عامر خان کے ساتھ آر مادھون اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کے لکھاری ابھیجت جوشی اس کے سیکوئل کی کہانی پر کام کررہے ہیں۔

اس حوالے سے راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ ’میں 3 ایڈٹس کا سیکوئل ضرور بنانا چاہتا ہوں، ہم اس کی کہانی پر کام کا آغاز بھی کرچکے ہیں، لیکن اسے مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل بھی بنے گا؟

دوسری جانب اداکار رنبیر کپور جو اس وقت راج کمار ہیرانی کی فلم ’سنجو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے 3 ایڈٹس میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

رنبیر کپور عامر خان کی ایک اور کامیاب فلم ’پی کے‘ میں مختصر کردار کے لیے جلوہ گر ہوچکے ہیں، جبکہ ماضی میں عامر خان کئی مرتبہ رنبیر کپور کے کام کی تعریف بھی کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم ’سنجو‘ سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی ہے، جس میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا۔

راج کمار ہیرانی نے تھری ایڈٹس کے ساتھ ساتھ اپنی کامیاب فلم ’منا بھائی‘ کا تیسرا حصہ بھی جلد بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

فلم ’سنجو‘ رواں ماہ 29 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں