یوگا کا عالمی دن

21 جون 2018

آج دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن منایا جارہا ہے، سنہ 2015 میں بھارت نے یوگا کے فوائد کو اجاگر کرنے کے لیے اس کا عالمی دن منانے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے 21 جون کو یوگا کا عالمی دن قرار دیا تھا۔

یوگا سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب قابو پانا اور متحد کرنا ہے، بدھ مت اور ہندو مذہب میں یوگا جسم اور سانس کی ورزشوں اور مراقبے کا مرکب ہے۔

اس عمل کو اپنے نفس پر قابو پانے اور صحت مند رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تحقیق کے مطابق یوگا جسمانی اور نفسیاتی ورزش کا طریقہ ہے جو انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔

یوگا ایک ایسی ورزش ہے جو جسم کے تمام افعال کو بہتر بناتی ہے — فوٹو: اے ایف پی

اس کے علاوہ ذہنی و نفسیاتی صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتی ہے — فوٹو: اے ایف پی

ایک امریکی تحقیق کے مطابق گہری سانسوں کی یوگا مشق جو گہری سانس اندر کھینچ کر آہستگی سے باہر چھوڑ کر کی جاتی ہے، سے ذہنی دباؤ سے چھٹکارہ ممکن ہے— فوٹو: اے  پی

باقاعدگی سے یوگا کرنا طویل عمر تک جوان، متحرک اور صحت مند رکھتا ہے — فوٹو: اے ایف پی

یہ مشق دماغ میں موجود اسٹریس ہارمون کو کم کر کے موڈ کو خوشگوار بناتی ہے اور ذہن کو پرسکون رکھتی ہے — فوٹو: اے ایف پی

اس دن کو منانے کا مطالبہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ سے کیا تھا، بھارت میں یوگا کی تاریخ 6 ہزار سال پرانی ہے  — فوٹو: اے پی

ماہرین کا کہنا ہے کہ یوگا طبیعت میں چستی، توانائی میں اضافہ اور ذہنی صحت کے ساتھ جسمانی صحت کو بہتر کرتی ہے تاہم اس کے فوائد اسے باقاعدگی سے اپنا کر ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں — فوٹو: اے ایف پی