روزمرہ کے معمولات میں ایک معمولی سی تبدیلی لاکر کینسر جیسے جان لیوا مرض کو خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ عام زندگی کے ایک معمول یعنی متوازن غذا کا استعمال کینسر کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : کینسر کی 12 علامات جنھیں نظرانداز نہ کریں

تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیاں، پھل، اجناس، پروٹین اور دودھ سے بنی مصنوعات کو کھانا عادت بنالینا کینسر کا خطرہ 65 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

فلوریڈا یونیورسٹی کی تحقیق کرنے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم نتائج سے حیران رہ گئے، ہمیں توقع تو تھی کہ صحت بخش غذا اس خطرے کو کم کرتی ہے، مگر 65 فیصد کا اندازہ نہیں تھا۔

یہ پہلی تحقیق ہے جس میں غذا اور کینسر کے درمیان اس طرح کے تعلق کا جائزہ لیا گیا۔

اس تحقیق کے دوران 1988 سے 1994 کے دوران ہونے والے ایک سروے میں شرکت کرنے والے34 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران ان سے غذائی عادات پوچھی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : 14 عام طریقے جو کینسر سے بچائیں

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن کی غذا متوازن تھی، وہ کینسر کے خطرے سے بچے رہیں، بلکہ یہ خطرہ 65 فیصد تک کم پایا گیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ کینسر کے مریضوں کے لیے مثالی غذا کا تعین کیا جاسکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں