کیا آپ کو اس چیز کا تجربہ ہوا ہے جب آپ سونے کے لیے لیٹے ہوئے ہوں مگر قریب ہی کہیں نلکے سے پانی کا قطرہ بالٹی یا سنک میں گر کر ٹپ ٹپ کی آواز سے نیند خراب کررہا ہو؟

اگر ہاں تو اب برطانیہ کی معتبر کیمبرج یونیورسٹی نے اس کا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

ویسے ایک حل تو نلکا سختی سے بند کردینا ہے مگر وہ بھی اتنا کارآمد نہیں، جتنا کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کا دریافت کردہ حل ہے۔

تحقیق کے مطابق درحقیقت یہ ٹپ ٹپ کی آواز سیال کے سیال سے ٹکرانے کا نتیجہ نہیں بلکہ وہ تو بہت خاموش عمل ہوتا ہے۔

درحقیقت یہ آواز ہوا کے چھوٹے سے بلبلے کی ہوتی ہے جو قطرے میں قید ہوجاتا ہے اور پانی سے ٹکرا کر ساﺅنڈ ویو ہوا میں خارج کرتا ہے۔

محقققین کو اس مسئلے سے نجات کا خیال درحقیقت خود کو ہونے والے تجربے سے ہوا تھا جب ان کی نیندیں اس آواز کی وجہ سے خراب ہوئیں۔

انہوں نے پھر اس مسئلے کو دیکھنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد جدید ویڈیو اور آڈیو ٹیکنالوجی کی مدد لے کر دریافت کیا گیا کہ آخر یہ آواز آتی کہاں سے ہے تاکہ اس سے نجات کا طریقہ ڈھونڈا جاسکے۔

اہم بات یہ ہے کہ سائنسدانوں نے اس آواز کو خاموش کرانے کا ایک آسان طریقہ بھی دریافت کیا ہے۔

بس آپ کو ڈش سوپ یا برتن دھونے والا لیکوئیڈ صابن بالٹی میں شامل کرنا ہوگا، جو کہ سطح کا تناﺅ ختم کرکے اس آواز کو ختم کردے گا۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں