صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور میں 3 بچے گھر سے قریب تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

خیرپور میں فیض گنج کے قریب نواحی گاؤں کھیوا خان میں 3 بچے گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے گھر کے قریب موجود تالاب میں نہانے کے لیے آئے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک بہن شامل ہے جن کی شناخت 7 سالہ نبی بخش، 9 سالہ میر حسن اور 10 سالہ بختو کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: زیرتعمیر انڈر پاس پرنہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق

امدادی ٹیموں نے بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکال کر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

تین کم عمر بہن بھائیوں کے ڈوب جانے کے اس المناک حادثے کے باعث علاقے کی فضا انتہائی سوگوار ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں گڈانی کے ساحل پر پکنک منانے کے لیے آنے والے ساتھ افراد ڈوب گئے تھے جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں