عالمی باکس آفس پر جہاں 10 دن پہلے تک بے قابو ڈائنو سارز یعنی ہولی وڈ سائنس فکشن فلم ’ جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کا راج تھا۔

اب وہیں باکس آفس پر غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اینیمیٹڈ سپر ہیرو خاندان کا راج ہے، جو مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کو ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

اینیمیٹڈ سپر ہیرو فنٹیسی فلم ’انکریڈیبلز 2‘ نے جہاں ابتدائی 3 دن میں دنیا بھر سے 18 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 18 ارب روپے سے زائد پیسے بٹورے تھے، اب اس نے ابتدائی 10 میں کمائی کا نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

نشریاتی ادارے ’ڈیڈ لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق سپر ہیرو اینیمیٹڈ فلم ’انکریڈیبلز 2‘ نے دنیا بھر سے ریلیز کے ابتدائی 10 دن میں 48 کروڑ 50 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی 50 ارب روپے سے بھی زائد پیسے بٹورے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اینیمیٹڈ فلم نے ابتدائی 10 میں اتنی کمائی کی۔

اینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 15 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، جس نے ابتدائی دن ہی دنیا بھر میں ریکارڈ کمائی کرکے دیگر فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔

’انکریڈیبلز 2‘ والٹ ڈزنی کی 2004 میں ریلیز ہونے والی فنٹیسی اینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم ’انکریڈیبلز‘ کا سیکوئل ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو خاندان کے گرد گھومتی ہے جو مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتا ہے۔

فنٹیسی فلم کی پہلی فلم میں صرف سپر ہیرو ہی لوگوں کی مدد کرتا ہے، تاہم دوسری فلم میں وہ اپنے خاندان سمیت مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتا نظر آتا ہے۔

دوسری جانب ڈائنا سورز پر مبنی سائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کو بھی امریکا میں ریلیز کردیا گیا، جہاں اس نے ابتدائی 2 دن میں 15 کروڑ ڈالر یعنی 15 ارب روپے سے زائد کی کمائی کرلی۔

مزید پڑھیں: ’جراسک ورلڈ‘ کے بے قابو ڈائنا سورز کی ریکارڈ کمائی

’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کو شمالی امریکا سمیت چند دیگر ممالک میں بھی ریلیز کردیا گیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس فلم کو دنیا بھر میں مختلف مراحل میں ریلیز کیا گیا، سب سے پہلے اس فلم کو رواں ماہ 7 جون کو چند ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے مختلف دنوں میں ریلیز کیا جاتا رہا۔

’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کو چین میں 15 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا۔

ڈائنا سورز فرنچائز فلم نے اب تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر 71 کروڑ 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی کمائی کرلی۔

تبصرے (0) بند ہیں