کہا جاتا ہے کہ تربوز کے اوپر پانی پینا ہیضے کا شکار بنا سکتا ہے جو کہ درست نہیں، مگر کھیرا کھانے کے بعد پانی پینا ضرور آپ کو بیمار کرسکتا ہے۔

کھیرے گرم موسم میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ جسم کو مناسب مقدار میں پانی بھی پہنچاتے ہیں اور اس میں موجود منرلز، وٹامنز اور دیگر اجزاءاسے صحت کے لیے بہترین انتخاب بناتے ہیں۔

ویسے گرمیوں میں ہلکی پھلکی غذا کا استعمال معدے کے لیے بہتر ہوتا ہے جبکہ مناسب مقدار میں پانی بھی پینا چاہئے، مگر کھیرے اور پانی کا امتزاج کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں : کیا کھیروں سے بہتر کوئی غذا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق کھیرے کا 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ صرف کھیرے ہی نہیں بلکہ کسی بھی بہت زیادہ پانی والی غذا کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے گریز کرنا چاہئے۔

ایسا کرنے سے ان غذاﺅں کے فوائد جسم کو حاصل نہیں ہوپاتے۔

کھیرے ضروری اجزاءجیسے وٹامن سی، وٹامن کے، کاپر، میگنیشم، پوٹاشیم اور دیگر سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جلد اور بالوں کی صحت کے لیے فائدہ مند اجزاءہیں۔

ویسے بھی کھیروں کا 95 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، تو اس کے کھانے کے بعد پانی پینا سمجھ سے باہر ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ پھل اور کچھ سبزیاں کھانے کے فوری بعد پانی پینے سے گریز کرنا چاہئے تاکہ ان کے اجزا اچھی طرح جسم میں جذب ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیرے کھانے کے فوری بعد پانی پینا غذائی نالی کی حرکت کو بڑھا کر ہاضمے اور اجزاءجذب کرنے کے قدرتی عمل کو متاثر کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کھیرے کے پانی کے جادوئی اثرات جانتے ہیں؟

فائبر اور پانی کے درمیان تعلق سے آنتوں کے اندر اضافی پانی برقرار رہتا ہے جس سے یہ قدرتی عمل متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ اس غلطی کے نتیجے میں بدہضمی کا امکان بڑھتا ہے اور کھیرا کھانے کے کم از کم 2 منٹ بعد پانی پینا چاہئے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (0) بند ہیں