مجھے کہنے دیجیے کہ 2013ء میں منعقد ہونے والے پاکستان کے 10ویں عام انتخابات اس لحاظ سے بھی منفرد تھے کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی نتائج کے بعد چاروں صوبوں میں 4 مختلف سیاسی جماعتیں اپنے اپنے صوبے میں اکثریتی جماعتیں بن کر سامنے آئیں جو ان کے بیس کیمپ کہلائے جاتے ہیں۔

اگر ہم اعداد و شمار کے سائسنی تجزیے کی بنیاد پر جائزہ لیں تو پاکستان مسلم لیگ نواز نے پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں میں سے 212 حاصل کیں جو 71 فیصد بنتی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 70 حاصل کیں جو 54 فیصد بنتی ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی 99 نشستوں میں سے 35 حاصل کیں جو کل نشستوں کا 34 فیصد بنتی ہیں۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے 51 میں سے 10 نشستیں حاصل کیں جو 20 فیصد بنتی ہیں۔

لیکن حالات اور واقعات یہ بتاتے ہیں کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتوں کو اپنے اپنے بیس کیمپ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس نتیجے کی تبدیلی کی مکمل تفصیلات یہاں جانیے

تبصرے (0) بند ہیں