مزیدار چپلی کباب بنانا سیکھیں

17 اگست 2018
فوٹو/ شٹر اسٹاک—۔
فوٹو/ شٹر اسٹاک—۔

کہتے ہیں لفظ 'کباب' عربی زبان سے نکلا ہے لیکن اس پر ترک، ایرانی اور وسطی ایشیائی بھی اپنا دعویٰ رکھتے ہیں۔

اس کا مطلب گوشت کو سیخ میں لگا کر گرل پر یا کھلی آنچ پر پکانا، فرائی کرنا یا سینکنا ہے۔

مغرب میں کباب سیخ پر یا پھر ڈونر کباب کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔

برصغیر میں کباب کی درجنوں اقسام موجود ہیں جیسے شامی، بوٹی، بہاری، گلاوٹی وغیرہ مگر ان سب کا پشاوری چپلی کباب سے کوئی مقابلہ نہیں۔

اسے بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے جس کی مدد سے آپ اسے آسانی سے تیار کرسکتے ہیں۔

اجزاء:

(گیارہ سے تیرہ کباب بنانے کے لیے)

بیف کا قیمہ - آدھا کلو

گندم کا آٹا - چار کھانے کے چمچ

پیاز کٹا ہوا - ایک عدد درمیانہ

لال مرچ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

زیرہ- ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ - ایک چائے کا چمچ

ہرا دھنیا- چار کھانے کے چمچ

نمک- حسب ذائقہ

ہری مرچیں- دو عدد

ثابت دھنیا (کوٹا ہوا) - ایک کھانے کا چمچ

انڈا- آدھا

اناردانہ - ایک چائے کا چمچ

تیل- ایک کھانے کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر- آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹر - کٹے ہوئے، دو عدد درمیانے

تیل- تلنے کے لیے

ترکیب

تمام اجزاء کو ایک بڑے برتن میں اچھی طرح سے مکس کریں۔

پھر ہاتھ کی مدد سے گول کباب بنا لیں۔

اس کے بعد فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر ان کبابوں کو فرائی کریں اور گرم نان اور دہی یا چٹنی کے ساتھ تناول کریں.

تبصرے (0) بند ہیں