دنیا کے 25 طاقتور ترین ممالک

دنیا کے طاقتور ترین 25 ممالک


دنیا کے طاقتور ترین ملک کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں کیونکہ امریکا ہی اس وقت واحد سپرپاور ہے لیکن کب تک؟ یہ کہنا کچھ مشکل ہے۔

حال ہی میں ایک میڈیا ادارے یو ایس نیوز اور ورلڈ رپورٹ نے اپنی سالانہ فہرست جاری کی، جس میں 80 ممالک کا جائزہ لے کر انہیں ثقافتی تاریخ، شہریت اور معیار زندگی سمیت متعدد شعبوں کو مدنظر رکھ کر فہرست میں جگہ دی گئی۔

تاہم ایک شعبہ طاقت یا پاور کا بھی تھا جس میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر ممالک کی درجہ بندی کی گئی۔

تو یہاں جانیں کہ اس فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین 25 ممالک کون سے ہیں۔

25۔ مصر

فوٹو بشکریہ آن دی روفس ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ آن دی روفس ڈاٹ کام

رپورٹ میں مصر کو دنیا کی چند پرانی اور عظیم تہذیبوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے، جہاں سیاحت، زراعت اور مینیوفیکچرنگ ملکی ترقی کے اہم شعبے ہیں، مگر سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اقتصادی شرح نمو متاثر ہوئی ہے۔

24۔ سنگاپور

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

سنگاپور دنیا کی مصروف ترین بندرگاہوں میں سے ایک ہے اور رپورٹ میں اس ملک کی معاشی ترقی کو بے مثال قرار دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس فہرست کا حصہ بنا ہے۔

23۔ اسپین

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اسپین کی اس فہرست میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، جس کی وجہ معیشت کی مسلسل گراوٹ اور بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہے، وہاں چلنے والی تحریک آزادی نے ملک میں عدم استحکام کو مزید بڑھایا ہے۔

22۔ پاکستان

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

پاکستان گزشتہ سال اس فہرست میں 20 ویں نمبر پر تھا مگر اس بار 2 درجے کمی سے 22ویں پر چلا گیا، جس کی وجہ عدم استحکام، کرپشن اور بھارت سے تنازع قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی عدم استحکام، کرپشن اور انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد اس رینکنگ میں پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے والی رکاوٹیں ہیں۔

21۔ نیدرلینڈ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

عالمی عدالت انصاف اور عالمی فوجداری عدالت کا گھر نیدر لینڈ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کررہا ہے، اس فہرست میں یہ گزشتہ سال بھی 21ویں نمبر پر ہی تھا۔

20۔ قطر

فائل فوٹو اے ایف پی
فائل فوٹو اے ایف پی

قطر فی کس آمدنی کے لحاظ سے دنیا کا امیر ترین ملک ہے جس کی وجہ وہاں موجود خام تیل کی دولت ہے، قطر نے اس فہرست میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 درجے ترقی کی ہے۔

19۔ سوئیڈن

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سوئیڈن میں انسانی حقوق اور استحکام کے لیے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی جاتی ہے اور شہریوں کی بہبود کے حوالے سے اسے کافی سراہا جاتا ہے مگر عالمی سطح پر یہ زیادہ طاقتور نہیں۔

18۔ اٹلی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگرچہ اٹلی کو کئی برسوں سے سیاسی بحران کا سامنا ہے، مگر پھر بھی وہ اس فہرست میں بدستور 18ویں نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہے، جس کی وجہ یورپ میں اس کی تیسری بڑی معیشت کا ہونا ہے۔

17۔ سویٹزرلینڈ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ چھوٹا ملک غیرجانبداری کی وجہ سے جانا جاتا ہے، مگر یہ دنیا کی چند زیادہ جی ڈی پی والے ممالک میں سے ایک ہے، سوئس عوام نے سب سے زیادہ نوبیل انعام اپنے کیے ہیں جبکہ دیگر اقوام کے مقابلے میں سب سے زیادہ ایجادات کے پیٹنٹ کرواتے ہیں۔

16۔ آسٹریلیا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ ملک اس فہرست میں گزشتہ سال 16 ویں نمبر پر تھا، تاہم اس بار ایک درجے ترقی کرگیا ہے۔

15۔ بھارت

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

یہ ملک اس فہرست میں ایک درجے ترقی پانے میں کامیاب ہوا، جو کہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہونے کی وجہ سے آگے بڑھنے سے قاصر رہا۔

14۔ ترکی

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

ترکی کئی برسوں سے خطے میں تنازعات اور دہشتگردی سے متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے طاقتور ترین ممالک میں اسے ایک درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے درمیان پل کا کام کرنے والے اس ملک کے بارے میں توقع ہے کہ بہت تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں سے ایک ہوگا۔

13۔ ایران

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ایران نے ایک درجے ترقی کی ہے جس کی وجہ عالمی طاقتوں سے جوہری مذاکرات میں کامیابی ہے جبکہ یہ مشرق وسطیٰ کی چند بڑی معیشتوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اہم اسٹریٹجک مقام پر واقع یہ ملک عالمی سطح پر کافی اہمیت رکھتا ہے جبکہ خام تیل اور دیگر قدرتی وسائل بھی اسے اہم بناتے ہیں۔

12۔ کینیڈا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کینیڈا رہائش کے لیے دنیا کے چند بہترین ممالک میں سے ایک ہے، مگر طاقت کے لحاظ سے اسے 12 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

11۔ جنوبی کوریا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

شمالی کوریا سے کشیدگی کے باعث جنوبی کوریا کو عالمی بڑی طاقتوں سے فوجی اور سیاسی معاونت ملتی رہتی ہے جو اسے ایک اہم ملک بناتی ہے۔ جنوبی کوریا دنیا کا 7واں ایکسپورٹر ہے، جبکہ شمالی کوریا سے تنازع میں پیشرفت بھی اس کے لیے مزید مواقع پیدا کرے گی۔

10۔ متحدہ عرب امارات

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اسلحہ درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ تجارتی اہمیت کے باعث اسے عالمی سیاست میں اہم مقام حاصل ہے۔

9۔ سعودی عرب

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

خام تیل کی دولت سے مالا مال یہ ملک مشرق وسطیٰ کے امیر اور طاقتور ترین ممالک میں سے ایک ہے، جبکہ اسے امریکا، برطانیہ اور دیگر مغربی اقوام کا قریبی اتحادی بھی سمجھا جاتا ہے۔

8۔ اسرائیل

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اس کی آبادی تو محض 80 لاکھ سے کچھ زیادہ ہے مگر عالمی سطح پر اس کا اثر و رسوخ حیران کن حد تک بہت زیادہ ہے۔

7۔ جاپان

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ٹیکنالوجی کے لحاظ سے سرفہرست چند ممالک میں سے ایک جاپان دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہے جو 2011 کے سونامی کی تباہی کے بعد سنبھلنے میں کامیاب رہا۔

6۔ فرانس

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یورپ کی چند بڑی معیشتوں میں سے ایک اور دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک میں سے ایک فرانس دنیا بھر میں اپنا اثررسوخ رکھتا ہے۔

5۔ برطانیہ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بین الاقوامی معیشت، سیاست، سائنسی اور ثقافتی اثر و رسوخ کے لحاظ سے برطانیہ اہم ترین ممالک میں سے ایک ہے تاہم یورپی یونین سے اخراج کا عمل شروع ہونے کے بعد اس کی فہرست میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے اور آئندہ مزید نیچے گر سکتا ہے۔

4۔ جرمنی

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

عالمی سطح پر جرمنی کا کردار ہر گزرتے برس کے ساتھ اہمیت اختیار کررہا ہے جس سے انکار ممکن نہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس سال یہ 5ویں سے چوتھے نمبر پر چلا گیا۔

3۔ چین

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

چین کی ترقی ناقابل یقین ہے، 1.4 ارب آبادی کے حامل اس ملک کو دنیا کی سب سے بڑی فوج رکھنے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ 2050 تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت بھی بن جائے گا۔

2۔ روس

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

قدرتی وسائل، فوجی طاقت اور مغربی ممالک کو مختلف معاملات میں نیچا دکھانے والا یہ ملک فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جو کہ حیران کن امر نہیں۔

1۔ امریکا

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

امریکا کو دنیا کی واحد سپرپاور سمجھا جاتا ہے لہذا دنیا کے طاقتور ترین ملک کا اعزاز بھی تاحال اسی کے پاس ہے مگر یہ کب تک اس کے پاس رہتا ہے اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔