بدین کے سیشن کورٹ نے 2017 میں خاتون کے اغوا اور ان سے ریپ کا جرم ثابت ہونے پر 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج بدین عبدالوہاب تُنیو نے مجرمان علی ڈینو پرھیار، عبدالعزیز پرھیار، محمد جُمن اور خالق ڈینو پرھیار کو 20، 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا۔

چاروں مجرمان نے 2017 میں کاریو گھنوار پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں حسن شاہ سے خاتون کو اغوا کرکے ان کے ساتھ گینگ ریپ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مردان: 4 سالہ اسماء کے ریپ، قتل کے الزام میں مجرم کو عمر قید کی سزا

مجرمان کے خلاف متاثرہ خاتون کے بھائی قادر ڈینو پرھیار کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ کیس کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں سنایا گیا۔

مجرمان کو سزا بھگتنے کے لیے حیدر آباد کی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں