جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

اپ ڈیٹ 10 جولائ 2018

جاپان میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی، جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

جاپان میں حالیہ دنوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے بعد مغربی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مغربی جاپان میں ریکارڈ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 20 لاکھ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں، جبکہ 73 ہزار امدادی کارکن شہریوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موسلا دھار بارشوں کے بعد مغربی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے — فوٹو: اے ایف پی

مقامی شہری پانی میں پھنسی گاڑی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

مغربی جاپان میں ریکارڈ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے — فوٹو: اے ایف پی

73 ہزار امدادی کارکن شہریوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں — فوٹو: اے ایف پی