حلیم سب ہی کی من پسند ڈش ہوتی ہے، لیکن اسے گھر میں بہت کم ہی پکایا جاتا ہے، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ حلیم بنانا کافی مشکل کام ہے۔

حلیم میں بہت سے اجزاء شامل ضرور کیے جاتے ہیں، لیکن اسے بنانا نہایت آسان ہے۔

اور کیا آپ جانتے ہیں کہ حلیم صرف کھانے میں ہی لذیذ نہیں ہوتی، بلکہ غذائیت کے لحاظ سے بھی بہت اہم ہے، کیوں کہ اس میں سوڈیم، پوٹاشیم، فائبر اور پروٹین موجود ہے۔

مزید پڑھیں: حلیم: من پسند پاکستانی پکوان صحت کیلئے فائدہ مند

وہ افراد جو بیف حلیم کھانا پسند نہیں کرتے اور گھر میں چکن حلیم بنانا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہاں چکن حلیم کی بے حد آسان ترکیب دی گئی ہے۔

امید ہے آپ بھی اس ترکیب سے اپنے باورچی خانے میں چکن حلیم بنائیں گے اور تمام گھر والوں کی خوب داد وصول کریں گے۔

اجزاء:

پانی - 2 سے 3لیٹر

جو -¾ کپ (رات بھر پانی میں بھگو دیں)

گندم -سوا کپ (رات بھر پانی میں بھگو دیں)

بیکنگ سوڈا -½ چائے کا چمچ

تیل -2 سے 3 کھانے کے چمچ

ادرک لہسن پیسٹ -2 چائے کے چمچ

بون لیس چکن -½ کلو

سرخ مرچ پاؤڈر - ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ

دھنیا پاؤڈر - ½ کھانے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر -ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ - باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

نمک - ایک سے ½ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

دہی - ایک کپ

پیاز فرائی کی ہوئی -3 چائے کے چمچ

چکن کیوب - 2 عدد

نمک - (ضرورت پڑے تو)

ابلا ہوا پانی - (حسب ضرورت)

گرم مصالحہ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

جائفل اور جاوتری پاؤڈر -½ چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ - (حسب ضرورت)

تیل

پیاز - ایک عدد (پتلی کٹی ہوئی)

پیاز -فرائی کی ہوئی

ہری مرچ-گارنشنگ کے لیے

ہرا دھنیا - گارنشنگ کے لیے

ادرک - گارنشنگ کے لیے (پتلی لمبی کٹی ہوئی)

چاٹ مصالحہ- ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

لیموں

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

طریقہ:

ایک پتیلی میں پانی، جو اور گندم ڈال کر ابال آنے دیں، ہلکی آنچ پر 30 منٹ کے لیے پکائیں، اب اس میں بیکنگ سوڈا ڈالیں اور ڈھکن ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے پکائیں، تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر اسے بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

ایک اور پتیلی میں تیل، ادرک لہسن کا پیسٹ اور بون لیس چکن ڈال کر رنگت تبدیل ہونے تک پکائیں۔

پھر اس میں سرخ مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہلدی، ہری مرچ، نمک اور دہی شامل کریں اور چکن گلنے تک پکائیں۔

اس کے بعد اس میں فرائی پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اس کے بعد چکن کے ریشے کرکے سائیڈ پر رکھ دیں، پھر اس میں بلینڈ کیا ہوا جو اور گندم اور چکن کیوبز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں نمک اور ابلا ہوا پانی ڈال کر دوبارہ سے بلینڈ کریں۔

اس کے بعد اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر، جائفل اور جاوتری پاؤڈر اور چاٹ مصالحہ شامل کردیں۔

ایک فرائی پین میں تیل اور پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں اور اس کو حلیم میں شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

فرائی پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک، چاٹ مصالحہ اور لیموں کے ساتھ گھر والوں کے سامنے مزیدار چکن حلیم پیش کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں