خوابوں کا شہر ممبئی بارش میں ڈوب گیا

10 جولائ 2018

بھارتی شہر ممبئی میں گذشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہاں تک کہ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ ہے۔

ممبئی میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا — فوٹو: اے پی

شہر کے ہزاروں اسکول اور دفاتر بند ہیں جبکہ اہم شاہراہیں بھی تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں — فوٹو: اے

نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ شدید بارش سے ایک رہائشی عمارت کا کچھ حصہ بھی گر گیا  — فوٹو: اے

جس سے نیچے کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا — فوٹو: اے

ممبئی کے علاقے کرلا میں ہر سال بارش کا پانی جمع ہونے سے  آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے — فوٹو: اے پی

اس کے پیش نظر ممبئی میونسپل کارپوریشن نے حالات سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں — فوٹو: اے پی

انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ ہے — فوٹو: اے پی

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ممبئی میں 231 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ شہر میں مزید بارش توقع ہے  — فوٹو: اے پی