تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچے باہر کیسے آئے؟

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2018

تھائی لینڈ میں سیلاب کے باعث ایک غار میں پھنسنے والے تمام 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کو تقریباً دو ہفتے بعد نکال لیا گیا۔

غار میں 9 کرب ناک دن گزارنے کے بعد برطانیہ کے دو غوطہ خوروں نے ان کی نشاندہی کی، جنہیں دیکھ کر ان 13 افراد کی ہمت بندھی۔

تاہم نشاندہی کے باوجود انہیں باہر نکالنے کا مرحلہ آسان نہ تھا کیونکہ غیر تربیت یافتہ غوطہ خوروں کے لیے کیچڑ اور گندے پانی میں تیرنا انتہائی خطرناک ہوسکتا تھا۔

اگر یہ بچے پانی کے کم ہونے تک انتظار کرتے تو اس کے لیے انہیں مہینوں انتظار کرنا پڑتا اور اس دوران انہیں مسلسل خوراک اور دیگر چیزیں فراہم کرنا ہوتیں۔

ریسکیو آپریشن کے ذریعے غار سے نکالے جانے والے تمام افراد کی جسمانی و ذہنی صحت جانچنے کا عمل جاری ہے، جلدی بیماریوں اور انفیکشن کے پیش نظر ان تمام افراد کو کچھ دن تک ان کے اہل خانہ سے دور رکھا جائے گا۔

تھائی سیلز اور ایلیٹ غیر ملکی غوطہ خوروں نے غار میں پھنسے آخری 4 بچوں اور 25 سالہ کوچ کو باہر نکالنے کے لیے خطرناک راستے کا انتخاب کیا جس کے لیے انہیں تنگ اور پانی سے بھری سرنگوں سے گزرنا تھا  — فوٹو: اے ایف پی

شمالی تھائی لینڈ میں تھام لوآنگ غار کو بارش کے موسم میں سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ صورتحال ستمبر یا اکتوبر تک جاری رہتی ہے — فوٹو: اے ایف پی

11 سے 16 سال کی عمر کے 12 بچے اور ان کے کوچ 23 جون کو فٹبال پریکٹس کے بعد شمالی تھائی لینڈ کے پہاڑی علاقے میں واقع غار ’تھام لوآنگ‘ آئے تھے — فوٹو: اے ایف پی

شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے طوفان کے بعد اس گہرے غار میں پھنس گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی

غار میں 9 کرب ناک دن گزارنے کے بعد برطانیہ کے دو غوطہ خوروں نے ان کی نشاندہی کی، جنہیں دیکھ کر ان 13 افراد کی ہمت بندھی — فوٹو: اے ایف پی

غار میں پھنسے بچوں اور کوچ کو حیرت انگیز اور انتہائی پرخطر ریسکیو آپریشن کے بعد نکالے جانے کا اعلان تھائی نیوی سیلز نے کیا — فوٹو: اے ایف پی

جلدی بیماریوں اور انفیکشن کے پیش نظر ان تمام افراد کو کچھ دن تک ان کے اہل خانہ سے دور رکھا جائے گا — فوٹو: اے ایف پی

ریسکیو آپریشن کے ذریعے غار سے نکالے جانے والے تمام افراد کیلئے تھائی لینڈ کے اسکولوں میں بھی بچوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا — فوٹو: اے ایف پی