انسٹاگرام میں اب تک ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا حصول کافی مشکل تھا کیونکہ اس کا طریقہ کار واضح نہیں تھا اور صرف اہم شخصیات، برانڈز اور سیلیبرٹیز کو ہی بلیوٹک دیا جاتا تھا۔

تاہم اب فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ نے ہر ایک کے لیے ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کے حصول کو آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں انسٹاگرام نے آسٹریلیا سمیت چند ممالک میں آزمائشی طور پر ایک فیچر متعارف کرایا ہے۔

مزید پڑھیں : انسٹاگرام اب اسکائپ کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار

یہ فیچر سیٹنگز مینیو میں 'سوئچ ٹو بزنس پروفائل' نامی آپشن کے نیچے موجود ہے۔

اس پر کلک کرنے پر انسٹاگرام کی جانب سے صارف کا پورا نام اور حکومتی فوٹو آئی ڈی شناختی ثبوت کے طور پر طلب کی جاتی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ان تفصیلات کو اپ لوڈ کرنے پر صارف کی درخواست نظرثانی کے لیے کمپنی کے پاس چلی جاتی ہے۔

انسٹاگرام نے بھی اس فیچر کے ٹیسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ہر صرف کو اپنے اکاﺅنٹ پر ویریفائیڈ ٹک کے حصول کا موقع دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک اور انسٹاگرام 'ڈو ناٹ ڈسٹرب' بنانے میں مصروف

انسٹاگرام ترجمان کے مطابق ہماری برادری کی جانب سے مسلسل اکاﺅنٹ ویریفیکیشن کے حوالے سے زیادہ رسائی اور شفافیت کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور ہم نے اسے تسلیم کیا ہے۔

یہ ابھی دیکھنا ہوگا کہ انسٹاگرام کس حد تک صارفین کو بلیو ٹک کے حصول کا موقع فراہم کرے گی، جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا سلسلہ سب سے پہلے ٹوئٹر نے 2009 میں شروع کیا تھا جو کہ اہم شخصیات اور برانڈز تک محدود تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں