روزانہ 2 منٹ کی یہ ورزش توند سے نجات دلائے

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر جسمانی وزن میں کمی کے لیے توند سب سے بڑی رکاوٹ ہے تو آپ اکیلے نہیں بلکہ ہزاروں، لاکھوں افراد کو اس کا سامنا ہوتا ہے۔

ویسے تو اگر جادوئی چھڑی ہو اور اس کی ایک جنبش سے پیٹ سے لٹکی یہ چربی غائب ہوجائے تو سننے میں اچھا لگے مگر ایک چیز بالکل ایسا ہی کرتی ہے اور وہ ہے ورزش۔

خاص طور پر ایک جاپانی ورزش کو طبی ماہرین نے بھی توند سے نجات کے لیے بہترین قرار دیا ہے اور یہ بہت جلد اس اضافی چربی کو ہوا میں تحلیل کردیتی ہے۔

مزید پڑھیں : توند سے نجات کے 14 آسان طریقے

اس طریقہ کار کو اپنا کر ایک معروف جاپانی اداکار نے چند ہفتوں کے اندر اپنا وزن 13 کلو گرام کم کیا جبکہ پیٹ اور کمر کے گرد چربی کو 12 سینٹی میٹر تک گھٹا دیا (طریقہ کار نیچے ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے)۔

اور اچھی بات یہ ہے کہ اس ورزش کے لیے دن میں صرف دو سے دس منٹ چاہئے ہوتے ہیں۔

اس ورزش کو کرنے کے لیے سیدھا کھڑے ہوں اور ایک پیر کو آگے جبکہ دوسرے کو پیچھے کی جانب رکھیں، جیسے چلتے ہوئے ہوتا ہے۔

اب کولہوں کو اکڑا کر جسمانی وزن پچھلے پیر میں منتقل کردیں۔

اس کے بعد آہستگی سے تین سیکنڈ تک سانس کو اندر کھینچیں جب کہ اپنے ہاتھوں کو سر سے اوپر اٹھالیں۔

اس کے بعد 7 سیکنڈ تک سانس کو باہر نکالیں جس کے دوران جسمانی مسلز کو اکڑا لیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سانس کی ورزشیں جسمانی وزن میں کمی کے لیے موثر ثابت ہوتی ہیں کیونکہ چربی آکسیجن، کاربن اور ہائیڈروجن پر مشتمل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اس مصالحے کا ایک چمچ روزانہ توند سے نجات دلائے

جب سانس کے ذریعے آکسیجن چربی کے خلیات تک پہنچتی ہے تو وہ اسے مختلف اجزاءمیں تقسیم کردیتی ہے، یعنی جتنی آکسیجن جسم استعمال کرے گا، اتنا ہی چربی جلے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں